سسٹم کے ساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
قومی اسمبلی کے اسپیکر کا بیان: سسٹم سے لڑائی کے بجائے مسائل کا حل کیسے نکالیں؟
’ سسٹم کیساتھ لڑائی سے مسائل حل نہیں ہوتے ‘، سپیکرقومی اسمبلی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے گرفتار ارکان کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار 10 ارکان اسمبلی اسپیکر کی جانب سے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے ارکان نے اسپیکر چیمبر میں سردار ایاز صادق سے ملاقات بھی کی۔ جس کے دوران وہ اپنی اپنی آپ بیتی بتاتے رہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات شروع ہوتے ہی ایم این ایز نے کہا قانون نافذ کرنے والے اداروں کا رویہ ایسا تھا جیسے ہم کوئی بڑے مجرم ہوں۔ شیر افضل مروت نے اسپیکر کے سامنے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے سخت گفتگو کی اور کہا پارلیمان کے اندر ہمارے ساتھ اس طرح کا سلوک کیاگیا ، کیا ہم دہشتگرد تھے؟ ۔ جواب میں اسپیکر ایاز صادق نے کہا آپ سب کی شکایات کے ازالے کیلئے 18 رکنی خصوصی پارلیمانی کمیٹی بنا دی ہے۔ آپ سب سے کہوں گا کمیٹی میں جا کر اپنی بات تفصیل سے رکھیں ۔ ذرائع کے مطابق سپیکر اسمبلی کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ ’’ آپ کے ارکان کی جانب سے آئین، عدلیہ اور فوج کیخلاف بات کی جاتی ہے۔ بار بار ایسی گفتگو مناسب نہیں، سسٹم کے ساتھ لڑائی سےمسائل حل نہیں ہوتے۔ ‘‘ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
پی ٹی آئی
شیر افضل مروت
پاکستان تحریک انصاف
سردار ایاز صادق
اسپیکر چیمبر
، سپیکرقومی اسمبلی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق
اندرونی کہانی سامنے آگئی
آئین، عدلیہ اور فوج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.