نمبر پورے ہیں، کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی"خواجہ آصف کا اعلان
کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی، نمبر پورے ہیں"خواجہ آصف کی وضاحت
نمبر پورے ہیں، کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کریں گے: خواجہ آصف اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ کل قومی اسمبلی میں آئینی ترمیم پیش کی جائے گی۔ آج پارلیمنٹ کی راہداری میں غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کل قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ جس پر صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا کل کے اجلاس میں آئینی ترامیم لائی جا رہی ہیں؟ خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جی کل اجلاس میں آئینی ترامیم پیش کریں گے۔ صحافی کی جانب سے دوسرا سوال کیا گیا کہ کیا آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہیں۔ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ جی ہمارے پاس آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے ہوچکے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کل آئینی ترمیم پیش کیے جانے کی تردید کردی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ فی الحال جو اپوزیشن کے ایم این ایز کا مسئلہ پڑا ہوا ہے اس پربات چیت ہورہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
epaper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
نیوز Pakistan news
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
خواجہ آصف
قومی اسمبلی
پارلیمنٹ
آئینی ترمیم
اعظم نذیر تارڑ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.