ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی کا انکشاف
ملائکہ اروڑا کے والد کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی کی تصدیق
اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم سامنے آ گئی بالی ووڈ اداکارہ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انیل مہتا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اُن کی موت اونچائی سے چھلانگ لگانے کے باعث جسم پر لگنے والی چوٹوں اور متعدد زخموں کی وجہ سے ہوئی جوکہ خودکشی کے زمرے میں ہی آتی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ ہماری فرانزک ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ، ہم ہر پہلو سے حادثے کی تحقیقات کررہے ہیں لیکن اب تک کی تفتیش کے مطابق انیل مہتا نے خودکشی ہی کی ہے۔ ملائکہ اروڑا کے والد انیل مہتا نے 11 ستمبر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کی چھٹی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کی۔ جبکہ گزشتہ روز ممبئی میں اُن کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ انیل مہتا کی خودکشی کے وقت، اُن کی دونوں بیٹیاں ملائکہ اروڑا اور امریتا راؤ اپنے والد کی رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔ بلکہ ملائکہ تو کام کے سلسلے میں شہر سے باہر تھیں۔ ملائکہ اروڑا کے والد کی لاش کا پوسٹ مارٹم 11 ستمبر کی رات 8 بجے ممبئی کے کوپر اسپتال میں کیا گیا جس کی رپورٹ سامنے آگئی ہے۔ انیل مہتا نے سوگواران میں ان کی بیٹیاں، اداکارہ ملائکہ اروڑا، امریتا اروڑا اور سابقہ اہلیہ جوائس پولی کارپ چھوڑے ہیں۔ یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ کی عمر صرف 11 سال تھی کہ جب ان کے والدین کے درمیان علیحدگی ہوگئی تھی۔ ، والدین کی علیحدگی کے بعد، ملائکہ اور اُن کی چھوٹی بہن امریتا راؤ اپنی والدہ کے ساتھ رہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
city news
Pakistan news
Multan news
India
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
google news
بھارتی میڈیا
تحقیقات
ملائکہ اروڑا
‘انیل مہتا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.