"سندھ میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کے لیے ڈیفائنڈ کنٹریبیوٹر پنشن اسکیم 2024"
"سندھ کی نئی پنشن اسکیم 2024: پنشن اور گریجویٹی کی جگہ ڈیفائنڈ کنٹریبیوٹر اسکیم"
نئے بھرتی ہونے والوں کو پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی سندھ کے سرکاری محکموں میں نئے بھرتی ہونے والے ملازمین کو ریٹائرمنٹ پر پنشن اور گریجویٹی نہیں ملے گی۔ سندھ کابینہ نے ڈیفائنڈ کنٹری بیوٹر پنشن اسکیم 2024 کے نفاذ کی منظوری دیدی۔ جو یکم جولائی 2024 سے شروع ہو گی، جس کے تحت حکومت اور ملازمین بالترتیب 12 فیصد اور 10 فیصد کی عبوری شرح پر حصہ ڈالیں گے۔ سندھ کابینہ نے سندھ سول سرونٹ ایکٹ 1973 میں ایک نئے ذیلی سیکشن کی شمولیت کی منظوری دی۔ مجوزہ ترمیم کے مطابق، جن افراد کو سندھ سول سرونٹ (ترمیمی) ایکٹ، 2024 کے آغاز کے بعد بطور سرکاری ملازم مقرر یا مستقل کیا جائے گا۔ اسے سول سرونٹ سمجھا جائے گا، سوائے پنشن اور گریجویٹی کے۔ اس کے بجائے، وہ ایک ڈیفائنڈ کنٹریبیوشن پنشن اسکیم میں حصہ لیں گے۔ پنشن اور گریجویٹی کے بدلے، سرکاری ملازم کو ان کی طرف سے دیے گئے تعاون کے ساتھ، حکومت کی جانب سے ان کے اکاؤنٹ میں جمع کی گئی رقم ملے گی۔ اب نئے بھرتی ہونے والے صوبائی ملازم ڈیفائنڈ پینشن اسکیم میں حصے دار ہوں گے۔ جس کے تحت ملازمین اپنی تنخواہ کا 10 فیصد جبکہ حکومت اس میں 12 فیصد حصہ ملائے گی اور اس رقم کو ملازمین کے اکاؤنٹ میں شامل کیا جائے گا۔ اس فنڈ کو ریٹائرمنٹ کے بعد ملازم خود اور انتقال کی صورت میں اس کے ورثا وصول کرسکیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
India
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
پنشن اور گریجویٹی
سندھ کے سرکاری محکموں
سندھ کابینہ
سندھ سول سرونٹ ایکٹ
مجوزہ ترمیم
منظوری دیدی
نئے بھرتی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.