رانا ثنااللہ: مولانا کو منانے میں ناکامی کا ذمہ دار کون؟
مولانا کو منانے میں ناکامی: رانا ثنااللہ کا حکومت کی مشاورتی ٹیم پر الزام
رانا ثنااللہ نے مولانا کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے مولانا فضل الرحمان کو منانے میں ناکامی کی ذمہ داری حکومت کی مشاورتی ٹیم پر ڈال دی۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات طے ہوئی تو وہ سمجھے کہ مشاورتی ٹیم نے معاملات طے کردیے ہیں۔ لیکن اتوار کو مولانا فضل الرحمان نے الگ مؤقف اپنالیا، حکومتی ٹیم کی طرف سے کمی رہ گئی ہوگی۔ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وہ آخری وقت تک کہتے رہے کہ نمبرز پورے نہیں ہیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مشاورت کا عمل اگلے ہفتے دس دنوں تک مکمل ہوجائے گا۔ خیال رہے کہ دو افراد محسن نقوی اور اعظم نذیر تارڑ کو آئینی ترمیم کے معاملے پر مولانا سے مذاکرات اور انہیں آن بورڈ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ لیکن سیاسی جوڑ توڑ میں ان دونوں کی ناتجربہ کاری کے باعث اسے خفیہ نہیں رکھا جا سکا اور معاملہ قبل از وقت منظر عام پر آگیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
news baithak
news today
today news paper
epaper today
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
head lines
Urdu News
Essay women day
Pakistan Urdu News
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
مسلم لیگ ن
مولانا فضل الرحمان
پاکستان مسلم لیگ (ن)
رانا ثنااللہ
مشاورتی ٹیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.