وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات: آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت
ملاقات میں آئینی ترامیم پر غور: وزیراعظم اور نواز شریف کی گفتگو
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، آئینی ترامیم اور سیاسی صورتحال پر مشاورت لاہور: وزیراعظم نے پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے، جس میں آئینی ترامیم اور سیاسی صورت حال پر مشاورت کی گئی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا رائیونڈ میں نواز شریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔ اہم ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات میں مجوزہ آئینی ترمیمی پیکیج پر مشاورت بھی کی گئی۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ ہونے والی اب تک کی مشاورت کے بارے میں نواز شریف کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا نواز شہباز کے ساتھ ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ امریکا کے ایجنڈے کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر نواز شریف نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کو مشورے دیے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
India
Hindi news
latest news
news bulletin
بیٹھک
Editorial
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news
abc news
وزیراعظم شہباز شریف
مسلم لیگ ن
نواز شریف
آئینی ترامیم
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
سیاسی صورتحال پر مشاورت
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات
جاتی امرا رائیونڈ
سیاسی صورت حال پر مشاورت
آئینی ترمیمی پیکیج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.