معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا: لیاقت بلوچ
معاہدے سے فرار: لیاقت بلوچ کا حکومتی کردار پر تنقید
معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا: لیاقت بلوچ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ معاہدے سے فرار کا راستہ حکومت کو مہنگا پڑے گا لہٰذا حکومت دھرنا معاہدہ پر عمل کرے۔ جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آئی پی پیز معاہدوں کا گھناؤنا کردار کھل کر سامنے آ رہا ہے۔ حکومت کے پیش نظر رہے جماعت اسلامی نے دھرنا ختم نہیں بلکہ مؤخر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کی پاپولریٹی سیاست نے ملک کو زہریلی پولرائزیشن میں مبتلا کر دیا۔ ، سیاسی جماعتیں غیر منظم ہونے سے اسٹیبلشمنٹ کے لیے ترنوالہ بنی ہوئی ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت جلسوں کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرکے آمرانہ روش اختیار کر رہی ہے۔ ملک بھر میں لاپتا افراد کا مسئلہ بہت خطرناک ہو چکا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
جماعت اسلامی
عمران خان
اسٹیبلشمنٹ
آئی پی پیز
معاہدوں
لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعت اسلامی
جلسوں
تبصرے
Please keep the discussion respectful.