پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر
جنرل عاصم منیر کا بیان: پاک فوج کی تیاری اور عزم
پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی، آرمی چیف آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج دشمن کے تمام عزائم کو ناکام بنادے گی۔ خیبرپختونخوا پولیس کو تکنیکی معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا کا دورہ کیا۔ انہیں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، جاری انسداد دہشت گردی آپریشنز اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ان کی تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی تاکہ دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا جا سکے۔ پاک فوج نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دشمن قوتوں اور ان کے سہولت کاروں کے منصوبوں کو ناکام بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائی۔ آرمی چیف نے ملک کی حفاظت کے لیے سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے لوث قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فوج خیبر پختونخوا پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تکنیکی مدد اور مکمل تعاون فراہم کرتی رہے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
بیٹھک
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
آرمی چیف
آئی ایس پی آر
تفصیلی بریفنگ
پاک فوج دشمن
آرمی چیف آف اسٹاف جنرل سید عاصم منیر
خیبرپختونخوا پولیس
جنوبی وزیرستان
انسداد دہشت گردی آپریشنز
مذموم عزائم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.