خیبرپختونخوا حکومت کا گندم اسٹوریج کی استعداد بڑھانے کا فیصلہ
پاسکو کی تحلیل کے بعد خیبرپختونخوا میں گندم اسٹوریج کی بہتری
خیبرپختونخوا حکومت کا گندم اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ خیبرپختونخوا حکومت نے پاسکو کی تحلیل کی صورت میں گندم کی اسٹوریج کی استعداد کو بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت محکمہ خوراک کا اجلاس ہوا ۔ جس میں صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو اور محکمہ خوراک کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاسکو کی تحلیل کے فیصلے کے تناظر میں لائحہ عمل پر غوروخوض کیا گیا۔ گندم کی خریداری کی مد میں پاسکو کے بقایاجات کی ادائیگیوں سے متعلق امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں گندم خریداری کی مد میں مقامی کاشتکاروں کے بقایاجات ترجیحی بنیادوں پرادا کرنے، محکمہ خوراک کی استعداد کو بڑھانے کے لیے درکار عملے کی کمی پوری کرنے، گندم کی خریداری، نقل و حمل اور اسٹوریج سے متعلق معاملات کو ڈیجیٹائز کرنے کے فیصلے ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ گندم کی خریداری سے متعلق جملہ امور میں شفافیت ہر لحاظ سے یقینی بنائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی غیر معیاری گندم مارکیٹ میں ریلیز نہ ہو۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
abc news
محکمہ خوراک
خیبرپختونخوا حکومت
گندم اسٹوریج
پاسکو کی تحلیل
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور
گندم کی اسٹوریج
گندم کی خریداری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.