احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل: چیف جسٹس عامر فاروق کے اہم ریمارکس
احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کو 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا ۔ حتمی فیصلے سے روکا ہے ۔ ٹرائل جاری رہے گا۔بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کے خلاف ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس کا ٹرائل جاری رہے گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وضاحت کر دی۔ نیب پراسیکیوٹر رافع مقصود نے ملزمان کی جانب سے ٹرائل میں تعاون نہ کرنے کی شکایت کی۔ تو چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ تاخیر کر رہے ہیں۔ ٹرائل کس مرحلے میں ہے اورکیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔ ملزمان اگر ٹرائل میں تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
epaper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
abc news
بانی پی ٹی آئی
احتساب عدالت
بشریٰ بی بی
اسلام آباد ہائی کورٹ
چیف جسٹس عامر فاروق
نیب پراسیکیوٹر
رافع مقصود
تبصرے
Please keep the discussion respectful.