سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں :محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ کا سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پر خراج تحسین
سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں، محسن نقوی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 8 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوان ہمارا فخر ہیں اور ہمیں ان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ فتنہ الخوارج کے دہشتگرد دھرتی کا بوجھ ہیں اور قوم کی حمایت سے اس دھرتی سے خوارجی دہشتگردوں کا صفایا کریں گے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا سر کچلنے کے لیے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
تبصرے
Please keep the discussion respectful.