"سائنسدانوں نے متعارف کروائی دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی"
"دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی: تھوریم کے ایٹمی مرکزے کی مدد سے"
سائنسدانوں نے دنیا کی پہلی نیوکلیئر گھڑی متعارف کروا دی یہ وقت پیما آلہ تھوریم کے ایٹمی مرکزے سے بنایا گیا ہے۔ اگرچہ یہ ابھی تک معیاری ایٹمی گھڑیوں سے زیادہ درست نہیں ہے۔ تاہم یہ ایک حیرت انگیز ایجاد ضرور ہے۔نیوکلیئرگھڑی سے کیا مراد ہے؟ یہ ایک ایسا آلہ ہے جو وقت کے گزرنے کو ایٹم کے مرکزے سے خارج ہونے والے نہایت معمولی سگنلز کے ذریعے ناپتا ہے۔ جے آئی ایل اے (JILA) کی ٹیم، جس کی قیادت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی (NIST) کے سائنسدان کر رہے ہیں۔ نے اس گھڑی کا اعلان کیا ہے اور اس کی تفصیلات جریدہ نیچرمیں شائع کیں ہیں۔ نِسٹ اور جے آئی ایل اے کے ماہر طبیعات جون یی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سوچیں کہ ایک گھڑی ایسی ہو جو اربوں سال تک چلنے کے باوجود ایک سیکنڈ کا بھی فرق نہ کرے۔ اگرچہ ہم ابھی وہاں تک نہیں پہنچے، لیکن یہ تحقیق ہمیں اس سطح کی درستگی کے قریب لا رہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
today news paper
newspaper
epaper today
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
سائنسدانوں
ایٹمی گھڑیوں
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.