افغان طالبان پر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے دباؤ میں اضافہ
پاکستان، چین، ایران اور روس نے طالبان پر دباؤ بڑھایا
افغان طالبان پر دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے دباؤ میں اضافہ پاکستان چین، ایران اور روس پر مشتمل گروپ نے افغانستان میں طالبان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لیے واضح کارروائی کرے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) کے موقع پر ہونے والے وزارتی سطح کے اجلاس کے بعد گروپ کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں افغانستان میں موجود متعدد دہشت گرد تنظیموں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جس میں داعش، القاعدہ، مشرقی ترکستان اسلامی تحریک، جیش العدل، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) شامل ہیں، بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تنظیمیں علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ طالبان قیادت پر زور دیا گیا کہ وہ تمام دہشت گرد گروہوں کو ختم کریں اور افغان سرزمین ہمسایہ ممالک پر حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکیں۔ چار ممالک پر مشتمل اس گروپ نے ان تنظیموں کی جانب سے درپیش سیکیورٹی چیلنجز پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان کی سرگرمیوں سے نہ صرف افغانستان کے ہمسایہ ممالک بلکہ خطے کو بھی خطرہ ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
latest news
news bulletin
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
abc news
دہشتگردوں
افغان طالبان
طالبان حکومت
تبصرے
Please keep the discussion respectful.