"بی ایل اے کیخلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 6 دہشتگرد ہلاک"
"بلوچستان میں بی ایل اے کے 6 دہشتگردوں کی ہلاکت: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی"
سیکیورٹی فورسز کا بی ایل اے کیخلاف آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک سیکیورٹی فورسز نے 12 ستمبر کو کالعدم تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ٹھکانوں پر کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 12 ستمبر کو بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کامیاب آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران کالعدم بی ایل اے کے ٹھکانوں کونشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 سرگرم دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں پر براہ راست حملوں میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشتگردوں میں شافو سمالانی عرف تادین، سرمد خان عرف دستین، گل مری عرف واحد بلوچ، غلام قادر مری عرف انجیر بلوچ شامل ہیں۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بی ایل اے کے 6 دہشت گردوں کی ہلاکت سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی ہے اور یہ بلوچستان لبریشن آرمی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Hindi news
latest news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
سیکیورٹی فورسز
دہشت گردوں
کالعدم بی ایل اے
6 دہشتگرد ہلاک
کالعدم تنظیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.