"حکومت کی بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی: ایک ماہ میں تبدیلی"
"تاجر برادری سے ملاقات: حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی یقین دہانی کرائی"
حکومت کی ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی وفاقی حکومت نے تاجر برادری کے ایک وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) کے چیئرمین کامران ارشد کی سربراہی میں تاجروں کے وفد نے وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران اپٹما وفد نے ٹیکسٹائل سیکٹر کے مسائل کے بارے میں وزیر مملکت کو بریفنگ دی اور ملکی برآمدات کو بڑھانے کے لیے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ ملاقات کے بعد چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر کو مہنگی بجلی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم میں بے شمار مسائل ہیں۔ سابق چیئرمین اپٹما آصف انعام نے دعویٰ کیا کہ وزیر مملکت خزانہ نے اپٹما وفد کو ایک ماہ میں بجلی کی قیمتیں کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ اور انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسر (آئی پی پیز) سے مذاکرات کے نتیجے میں بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
news today
epaper
epaper today
Pakistan news
Multan news
latest news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news
abc news
وفاقی حکومت
تاجر برادری '
بجلی کی قیمتیں
میڈیا رپورٹ
آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن
چیئرمین کامران ارشد
وزیر مملکت خزانہ علی پرویز ملک
تبصرے
Please keep the discussion respectful.