"پاک افغان سرحد پر فائرنگ: 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی"
"پاک افغان سرحد پر قبائلی تصادم: امن معاہدے کی کوششیں"
پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد کے قریب فائرنگ سے 11 افراد جبکہ اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ کے مطابق قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے۔ فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ضلع بھر میں راستے محفوظ بنانے اور حالات معمول پر لانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔ سابق ایم این اے اور جرگہ ممبر پیر حیدر علی شاہ کا کہنا ہے کہ جرگہ ممبران قبائل کے مابین امن معاہدے کیلئے پہلے سے موجود ہیں۔ بدامنی کے تازہ واقعات افسوسناک ہیں۔ واضح رہے کہ خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Today
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
abc news
فائرنگ
سکیورٹی فورسز
پاک افغان سرحد
پولیس
ضلع بھر
سابق ایم این اے
جرگہ ممبران قبائل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.