چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان
چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ
چینی وزیراعظم کے دورے میں گوادرایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ سمیت اہم معاہدوں کا امکان اسلام آباد: وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے دورے کے حوالے سے کئی منصوبوں پر ورکنگ مکمل کرلی۔ امکان ہے کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ، قراقرم ہائی وے کی تعمیر کے لیے دو ارب ڈالرز کے قرض سمیت مختلف معاہدوں کا امکان ہے۔ چین کے وزیراعظم لی کیانگ کے 11 سال بعد پاکستان کے دورے کے حوالے سے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی نے کئی منصوبوں سے متعلق ورکنگ مکمل کر لی۔ ذرائع نے بتایا کہ نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی سافٹ لانچنگ بھی متوقع ہے۔ جس پر تقریبا 54 ارب 98کروڑ روپے کی لاگت آئی ہے۔ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایئر بس 380 سمیت دیگر بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔ چینی وزیراعظم کے دورے کے موقع پر کوہالہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ اور آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے متعلق پیش رفت کا امکان ہے۔ گوادر کول پاور پلانٹ متعلق بھی حکومت فنانشل کلوز معاہدے کی خواہاں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چین سمندر میں موجود تیل اور گیس کے ذخائر کے منصوبے میں معاہدہ چاہتا ہے۔ ریلوے کے سب سے بڑے اور اہم ترین پراجیکٹ ایم ایل ون پر کوئی پیش رفت کا امکان نہیں ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
وزارت خزانہ
چینی وزیراعظم
گوادرایئرپورٹ
سافٹ لانچنگ
اہم معاہدوں کا امکان
وزیراعظم لی کیانگ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.