فافن کی آئینی عدالت کی حمایت پر پیپلز پارٹی سے اتفاق
شیری رحمٰن سے ملاقات: فافن کی آئینی عدالت کے قیام پر حمایت
فافن نے ملک میں آئینی عدالت کے قیام کی حمایت کردی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمٰن سے فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے وفد نے ملاقات کی ۔ جس میں ملک میں آئینی عدالت کے قیام کی اصولی طور پر حمایت کی گئی۔ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن سے فافن کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں فافن نے اصولی طور پر پیپلز پارٹی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کیا۔ فافن کے وفد میں نیشنل کوآرڈینیٹر راشد چوہدری، صلاح الدین اور جوبلی بانو بھی شامل تھیں۔ سینیٹر شیری رحمٰن نے فافن کے وفد کو وفاقی آئینی عدالت کے معاملے پر مسودے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ فافن نے اصولی طور پر پی پی پی کے ساتھ آئینی عدالت کے قیام پر اتفاق کرتے ہوئے اپنی تجاویز بھی پیش کیں۔ اس موقع پر سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں 26ویں آئینی ترمیم 18ویں ترمیم کی طرح شفاف اور اتفاق رائے سے ہو۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر سول سوسائٹی کو وسیع تر مشاورت کا حصہ بنا رہے ہیں۔ ان ملاقاتوں کا مقصد وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Multan news
Pakistan
India
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
پاکستان پیپلز پارٹی
فافن
آئینی عدالت
سینیٹر شیری رحمٰن
پی پی پی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.