"لاہور: طالبہ سے مبینہ زیادتی، نجی کالج کی رجسٹریشن منسوخ"
"طالبہ سے مبینہ زیادتی کے بعد نجی کالج کی رجسٹریشن کی منسوخی"
نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی، کالج کی رجسٹریشن منسوخ لاہور کے نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی خبر پرمشتعل طلباء نے گلبرگ کیمپس پر دھاوا بول دیا۔ کالج کا گیٹ توڑا، سامان کو آگ لگائی- تصادم میں طلباء سمیت 27 افراد زخمی ہوئے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے نجی کالج کی رجسٹریشن منسوخ کردی۔ انتظامیہ نے کالج کی طالبات کو باہر جانے سے روکتے ہوئے کلاسز کو بند کردیا۔ پولیس نے طلبا کو منتشر کرنے کی کوشش کی تو تصادم میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 27 افراد زخمی ہوگئے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات مزاکرات کے لیے پہنچے۔ طلبا رانا سکندر حیات کے ساتھ کالج کیمپس میں داخل ہوئے اور کلاسز میں توڑ پھوڑ شروع کردی۔ وزیر تعلیم نے طلبا کو تمام مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے نجی کالج کے گلبرگ کیمپس کی رجسٹریشن معطل کردی۔ نجی کالج کے مسلم ٹاون اور ائیرلائن سوسائٹی سمیت دیگر کیمپسز میں بھی طلبا و طالبات نے مبینہ زیادتی کے واقعے کے خلاف احتجاج کیا۔ احتجاج کے باعث گلبرگ، فیروزپور روڈ، کینال روڈ سمیت مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
Hindi news
latest news
breaking news
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
abc news
google news
تصادم
کالج کی رجسٹریشن منسوخ
نجی کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی
صوبائی وزیر تعلیم
نجی کالج کی رجسٹریشن منسوخ
رانا سکندر حیات
گلبرگ کیمپس
رجسٹریشن معطل
تبصرے
Please keep the discussion respectful.