"فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز: پی ٹی اے کا اہم فیصلہ"
"پی ٹی اے کا اقدام: فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کی بندش"
فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔ پی ٹی اے نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کے خلاف ایکشن لے رہاہے۔ غیرقانونی سمز کے خلاف پی ٹی اے کا آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے۔ کل سے فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کل بند کردی جائیں گی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہلخانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی۔ مہلت کے آخری روز بھی اہلخانہ سمز اپنے نام کرواسکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق سمز ٹرانسفر کرانے کےلیے فوت شدہ افراد کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔ فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت،اصلی سم اور سم زیر استعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔ خیال رہے کہ پی ٹی اے دوسرے مرحلے میں2017سے پہلے زائدالمیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمز بند کرچکا ہے۔ پی ٹی اے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈز پر جاری تقریبا70ہزار سمز بھی بلاک کرچکا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Pakistan news
latest news
news bulletin
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
pakistan news about girl
abc news
پی ٹی اے
فوت شدہ افراد
سمز کل بند
ز کل بند کردی جائیں گی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.