"عراق نے ایران کے خلاف فضائی حدود کے استعمال کو مسترد کردیا"
"عراق: ایران کے خلاف فضائی حدود کا استعمال ناقابل قبول"
ایران کے خلاف فضائی حدود کااستعمال قبول نہیں : عراق عراق نے ایران کیخلاف اپنی فضائی حدود کے استعمال کو ناقابل قبول قرارد دیدیا ۔ عرب میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ بغداد میں ایک مشترکہ نیوز کانفرنس میں عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا کہ وہ ایسی جنگ کے خلاف ہیں۔ جس سے خطے میں تباہی اور بد امنی آئے۔ انہوں نے اس موقع پر یہ بھی دوٹوک انداز میں کہا کہ یران کے خلاف عراق کی فضائی حدود کا استعمال بھی عراق کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اسرائیل کے متوقع حملے سے پہلے علاقے کے ملکوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ ریاض، اور دوحہ وغیرہ سے ہوتے ہوئے اتوار کے روز بغداد پہنچے تھے۔ عراقی وزیر خارجہ فواد حسین نے کہا جنگ کا تسلسل اور اب اس کا ایران کی طرف بڑھانا اور وہ بھی عراقی فضائی حدود کے استعمال کے ساتھ یہ قطعاً قبول نہیں ہے،۔ ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران امن چاہتا ہے۔ مگر جنگ مسلط کر دی گئی تو ایران جنگ کے لیے پوری طرح تیار ملے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
news bulletin
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
fox news
عراق
نیوز کانفرنس
ایران کے خلاف فضائی حدود
ایرانی وزیر
عراقی وزیر خارجہ فواد حسین
تبصرے
Please keep the discussion respectful.