حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی": "فضل الرحمان
"فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم میں خیانت ہوئی تو ہم میدان میں آئیں گے"
حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی، فضل الرحمان میرپور خاص: جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومتی مسودے پر آئینی ترمیم تباہی کا باعث بنتی۔ میرپورخاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی۔ اگر آئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔ اگر حکومتی مسودے کی بنیاد پر ترمیم ہوجاتی تو وہ بنیادی حقوق، عدلیہ، فوج، اورعوام کی تباہی کا باعث بنتی اس لیے اسے مسترد کردیا۔ فضل الرحمان نے کہا کہ پاکستان کو اسلامی نظام سے محروم رکھنے والے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام نے کرنا ہے۔ عوام آئین میں کھلواڑ کرنے والے حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ کر ایوانوں سے باہر نکالیں گے۔ عالمی دباؤ پر چور دروازے سے قادیانیوں کومسلم قراردینے کی سازش دوبارہ ناکام بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالی تھیلی میں آئین میں ترمیم کے کالے مسودے کو ہمارے پاس لایاگیا لیکن ہم نے اسے مسترد کردیا۔ اگرآئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
newspaper
epaper today
Pakistan news
India
Hindi news
news bulletin
news headlines
headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Current Affairs
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
fox news
فضل الرحمان
آئینی ترمیم
جمیعت علمائے اسلام (ف)
مفتی محمود کانفرنس
حکومتی مسودے
عالمی دباؤ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.