"ڈاکٹر عاصم کا عمران خان سے ملاقات کیے بغیر واپس جانے کا فیصلہ"
"پی ٹی آئی کے بانی کی صحت کا معائنہ ملتوی: ڈاکٹر عاصم کی عدم موجودگی"
ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم عمران خان کا طبی معائنہ کیے بغیر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر سے واپس چلے گئے اور سابق وزیر اعظم سے ملاقات نہیں کی۔ شوکت خانم ہسپتال کے سی ای او ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات اور ان کے طبی معائنے کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔ ڈاکٹر عاصم نے سیکیورٹی عملے کو اپنے کوائف نوٹ کروائے اور اس کے بعد بغیر بتائے واپس روانہ ہوگئے اور عمران خان سے ملاقات نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والا اپنا احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ ڈی چوک احتجاج موخر کرنے کا فیصلہ حکومت کی جانب سے یقین دہانی کے بعد کیا گیا جس کے تحت شوکت خانم ہسپتال کی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرے گی۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک وڈیو بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے ہم سے باضابطہ رابطہ کر کے یقین دہانی کروائی ہے۔ آج صبح ڈاکٹرز کو اڈیالہ جیل بھجوایا جائے گا، وفاقی حکومت کی گارنٹی پر پرامن احتجاج کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
head lines
Urdu News
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
پاکستان تحریک انصاف
عمران خان
اڈیالہ جیل
طبی معائنہ
ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.