انگلینڈ کرکٹ بورڈ: بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی 2025 ممکن نہیں
پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارت کے میچز قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے
بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ممکن نہیں، انگلینڈ کرکٹ بورڈ پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی شمولیت پر انگلش بورڈ کے چیف کا مؤقف سامنے آگیا۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ رچرڈ تھومسن کا کہنا ہے کہ بھارت کے بغیر چیمپئنز ٹرافی ممکن نہیں۔ بھارت کے پاکستان نہ آنے پر متبادل موجود ہیں مگر بھارت کے بغیر ایونٹ ممکن نہیں۔ رچرڈ تھومسن نے کہا کہ براڈکاسٹ حقوق کو محفوظ رکھنا ضروری ہے۔ تاحال ایونٹ میں چند ماہ باقی ہیں، امید ہے پاکستان اور بھارت اس کا کوئی حل نکال لیں گے۔ ایونٹ کے مجوزہ شیڈول کے مطابق بھارت کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ قبل ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیف ایگزیکٹیو جیوف ایلارڈائس نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہی ہوگی۔ اور آئی سی سی کا اس ٹورنامنٹ کو کسی اور جگہ منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو جیوف ایلارڈائس نے کہا کہ ابھی تک تو چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہورہی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
news today
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Pakistan news
India
Hindi news
news bulletin
headlines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
google news
چیمپئنز ٹرافی
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی
انگلینڈ کرکٹ بورڈ
رچرڈ تھومسن
چیمپئنز ٹرافی ممکن نہیں
قذافی اسٹیڈیم لاہور
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)
تبصرے
Please keep the discussion respectful.