ملتان میں آتش بازی کا دھماکا: 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ملتان: آتش بازی کے دھماکے سے جانوں کا ضیاع، حکام کی تحقیقات جاری
ملتان: آتش بازی کے سامان میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق، 3 زخمی پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے آغا پورہ میں گھر میں آتش بازی کے سامان میں دھماکے سے چھت گر گئی۔ جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ملتان سٹی پولیس افسر (سی پی او) صادق علی ڈوگر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آغا پورہ میں گھر میں رکھے آتش بازی کے سامان میں دھماکا ہونے کے نتیجے میں گھر کی چھت گر گئی۔ اور بدقسمت واقعے میں 3 افراد کی موت ہوگئی جبکہ اتنے ہی افراد زخمی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متوفیوں کی شناخت ریاض، منشا اور صفیہ بانو کے نام سے ہوئی۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ ملتان پولیس، ریسکیو 1122، کرائم ریکارڈ آفس (سی آر او)، بم ڈسپوزل اور دیگر حکام کی ٹیموں نے موقع پر امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ اس میں کہا گیا کہ سی پی او ڈوگر اور ملتان کے ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے جائے حادثہ اور امدادی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Multan news
latest news
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
پاکستان نیوز
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
آتش بازی
پنجاب کے شہر ملتان
سی پی او
صادق علی ڈوگر
آتش بازی کے سامان میں دھماکے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.