جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
صدر مملکت نے جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس منظوری دے دی
جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت کی منظوری سے جسٹس یحیٰی آفریدی کا بطور چیف جسٹس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت قانون وانصاف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس یحییٰ آفریدی کی بطور چیف جسٹس تعیناتی 26 اکتوبر 2024 سے3 سال کیلئے ہوگی۔ اس سے قبل صدر مملکت آصف علی زرداری نے نئے چیف جسٹس کی تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیئے تھے۔ صدر کی توثیق کے بعد جسٹس یحیی آفیریدی نئے چیف جسٹس بن گئے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کو خصوصی پارلیمانی کمیٹی نے دو تہائی اکثریت سے نامزد کیا تھا ۔ نئے چیف جسٹس کی مدت زیادہ سے زیادہ تین سال اور عمر کی حد 65 برس ہوگی ۔ پچیس اکتوبر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا عہدے پر آخری روز ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
newspaper
Hindi news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Editorial
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
نوٹیفکیشن جاری
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس یحییٰ آفریدی
چیف جسٹس تعیناتی
وزارت قانون وانصاف
جسٹس یحیی آفیریدی نئے چیف جسٹس
تبصرے
Please keep the discussion respectful.