پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد میں اضافہ – 30 ججز کی تعیناتی
چیف جسٹس سمیت پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30 ہوگئی
وفاقی وزارت قانون وانصاف نے پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
وفاقی وزارت قانون وانصاف نے صدر مملکت آصف علی زرداری کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چیف جسٹس سمیت پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے پشاور ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد 20 تھی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں