"علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت منظور: احتجاج کیس کی سماعت"
"علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی انسداد دہشت گردی عدالت سے ضمانت"
بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان کی ضمانت منظور اسلام آباد انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈی چوک پر احتجاج کے کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) و سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت 20، 20 ہزار روپے مچلکوں پر منظور کیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے توشہ خانہ ٹو کیس میں سابق خاتون اول و بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری کردی تھی۔ جس کے بعد وہ اڈیالہ جیل سے رہا ہوکر پشاور پہنچ گئی تھیں۔ واضح رہے کہ 22 اکتوبر کو علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔ قبل ازیں، 19 اکتوبر کو اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہنوں علیمہ خان اور عظمی خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی تھی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Pakistan news
latest news
نیوز Pakistan news
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
today news in urdu
russia news today. mlb lockout news
abc news
بانی پی ٹی آئی
ضمانت منظور
علیمہ خان، عظمیٰ خان
انسداد دہشت گردی عدالت
جج ابوالحسنات ذوالقرنین
تبصرے
Please keep the discussion respectful.