"سپریم کورٹ نے تمام کورٹ رومز میں لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ"
"اوورسیز پاکستانیوں کے لیے سپریم کورٹ میں براہ راست مقدمات کی سماعت"
سپریم کورٹ میں تمام کورٹ رومز کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں تمام کورٹ رومز کو لائیو اسٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق لائیو اسٹریمنگ سروسز چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ اور لائیو اسٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔ لائیو اسٹریمنگ سروس کے لیے مطلوبہ کیمروں سمیت دیگر آلات کی خریداری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق لائیو اسٹریمنگ کے لیے کمیٹی سفارشات تیار کرکے حتمی منظوری کےلیے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔ اس وقت سپریم کورٹ کے صرف کمرہ عدالت نمبر 1 میں لائیو اسٹریمنگ کی سہولت ہے۔ خیال رہے کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج ہی حلف اٹھایا ہے اور وہ 30 ویں چیف جسٹس ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
city news
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
breaking news
headlines
head lines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news
abc news
سپریم کورٹ
چیف جسٹس یحیٰی آفریدی
رٹ رومز
لائیو اسٹریمنگ سروس
اوورسیز پاکستانی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.