جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے سے متفق ہوں: جسٹس اطہر من اللہ
سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی: جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے کی توثیق
جسٹس قاضی فائز عیسی کے فیصلے سے متفق ہوں، جسٹس اطہر من اللہ معلوم تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ نے اضافی نوٹ لکھا کہ عوامی اعتماد ختم ہوا توعدلیہ کی آزادی کمزورپڑجائے گی۔ سپریم کورٹ کی قوت صرف عوام کا اعتماد ہے۔ سپریم کورٹ میں معلومات تک رسائی کے کیس میں جسٹس اطہرمن اللہ کا اردومیں اضافی نوٹ جاری کردیا گیا۔ جس میں انھوں نے لکھا کہ (سابق) چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کے فیصلے سے متفق ہوں۔ درست ہے آرٹیکل 19 اے کے بنیادی حق کا استعمال مناسب پابندیوں کے تابع ہے۔ جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ مناسب پابندیوں کی اصطلاح مگرپارلیمان کو آئینی حق کا دائرہ محدود کرنے کا اختیار نہیں دیتی۔ آرٹیکل آٹھ ریاست کو ایسی قانون سازی سے روکتا ہے جوبنیادی حقوق کو ختم یا محدود کرے۔ سپریم کورٹ بنیادی حقوق کے تناظر میں دیگر اداروں کے اقدامات کا عدالتی جائزہ لیتی ہے۔ انھوں نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ یہ ناقابل تصورہے کہ سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے۔ عوام یہ سمجھیں کہ بنیادی حقوق کے محافظ خود حقوق محدود کرنے میں ملوث ہیں توان کا اعتماد ختم ہوجائے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
India
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
head lines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Pakistan Urdu News
Current Affairs
Pakistan Today
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
google news
سپریم کورٹ
قانون سازی
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس اطہر من اللہ
آرٹیکل 19 اے
بنیادی حق
اضافی نوٹ جاری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.