غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے لیے حماس کی تیاری
حماس: غزہ میں جنگ بندی مذاکرات اسرائیلی انخلا سے مشروط
غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے تیار ہیں : حماس فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ بندی معاہدہ اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔ غزہ میں جنگ بندی سے متعلق نئی تجاویز پر ثالثین کو جواب دے دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حماس غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے والی کسی بھی تجویز کے لیے تیار ہے۔ قبل ازیں امریکا کی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر بل برنس نے بھی غزہ میں 28 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی تھی۔ امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بل برنس کی تجویز میں 8 مغویوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی قیدیوں کی رہائی شامل ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 43 ہزار سے تجاوزکر گئی ہے جن میں زیادہ تر بچے اور خواتین شامل ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
breaking news
news headlines
headlines
نیوز Pakistan news
Magazine News
Pakistan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
مذاکرات
میڈیا رپورٹس
غزہ میں جنگ بندی
مزاحمتی تنظیم حماس
حماس
سامی ابو زہری
تبصرے
Please keep the discussion respectful.