سعودی کمپنی آرامکو کا پاکستان میں پہلا پیٹرول پمپ: ایک نیا آغاز
آرامکو نے پاکستان میں 1200 فیول ریٹیل آؤٹ لیٹس میں 40% حصص حاصل کر لیے
پاکستان میں سعودی کمپنی آرمکو کے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح سعودی عرب کی کمپنی آرامکو نے پاکستان میں اپنے پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح کردیا۔ آرامکو نے پاکستان میں 1200فیول ریٹیل آؤٹ لیٹس کی حامل بڑی کمپنی گیس اینڈ گو کے ساتھ 40 فیصد حصص حاصل کیے تھے۔ عالمی سطح پر آرامکو ایک بڑی اور مربوط توانائی اور کیمیکل کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ آئل پاکستان (GO) آرامکو برانڈ کے پیٹرول پمپ سے ”پروفورس“ برانڈڈ پریمیم فیول، اعلیٰ معیار کے ویلولین لبریکینٹس، پیشہ ورانہ ایکسپریس کیئر آٹو سروسز فراہم کیا جائے گا۔ صارف کو ہموار تجربے فراہم کرنے کے لیے جدید اسٹور بھی موجود ہوگا۔ آرامکو پاکستان میں اپنا ریٹیل نیٹ ورک کو بڑھانے اور تیزی سے ترقی کرتی معیشت میں اپنے قدم جمانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ آرامکو کے ایگزیکٹو وائس پریذیڈنٹ پروڈکٹس اینڈ کسٹمرز یاسر ایم مفتی نے کہا کہ پاکستان میں پہلے پیٹرول پمپ کا افتتاح آرامکو کے ڈاؤن اسٹریم کی ترقی کی داستان میں ایک اور سنگ میل ہے۔ اعلیٰ کارکردگی، جدت اور کمیونٹی پارٹنرشپ کی ہماری اقدار ہمارے کاروبار کا لازمی جزو ہے جو ہمارے لئے ایک رہنما کے طور پر کام کرے گا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak news
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
بیٹھک
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
نیوز
bbc news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
پیٹرول پمپ کا افتتاح
عالمی سطح
سعودی کمپنی آرمکو
پروفورس
اعلیٰ کارکردگی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.