عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی: علی محمد خان کا دعویٰ
جیل میں عمران خان کی حالت: بجلی کی بندش کا معاملہ اٹھایا گیا
عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی، علی محمد اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کمرے کی بجلی 5 دن تک بند رہی۔ علی محمد خان نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’جب تک پارلیمنٹ میرا اور تیرا لیڈر کا فرق رکھے گی تو بے توقیر رہے گی۔ وزرائے اعظم کے ساتھ زیادتی کا رونا رویا جاتا ہے کیا بانی پی ٹی آئی وزیر اعظم نہیں رہے؟‘ پی ٹی آئی رہنما نے موجودہ حکومت کیلئے سوال اٹھایا کہ آپ کے دور میں یہ سب کچھ نہیں ہو رہا کیا؟ آپ اس کا جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کے کمرے کی بجلی5 دن بند رکھی گئی۔ انہیں جائے نماز پر سجدے کی جگہ تک نظر نہیں آتی تھی۔ علی محمد خان نے مزید کہا کہ میں کسی سے رحم کی اپیل نہیں کر رہا،۔ ملک کو آگے لے کر جانا ہے تو بانی پی ٹی آئی کو باہر لانا ہوگا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
latest news
breaking news
news headlines
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
وزیر اعظم
عمران خان
بانی پی ٹی آئی
قومی اسمبلی
پی ٹی آئی رہنما
علی محمد خان
وزرائے اعظم
علی محمد
عمران خان کے کمرے کی بجلی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.