پی ایس او کا مالی بحران برقرار، مجموعی واجبات 800 ارب روپے ہوگئے
پی ایس او کے مالی بحران کی وجوہات اور اثرات
پی ایس او کا مالی بحران برقرار، مجموعی واجبات 800 ارب روپے ہوگئے پی ایس او کا مالی بحران برقرار، مختلف سیکٹر پر مجموعی واجبات 800 ارب روپے ہوگئے۔ ذرائع پی ایس او کے مطابق درآمدی ایل این جی کے واجبات 515 ارب روپے ہوگئے۔ جبکہ سوئی نادرن گیس کمپنی نے درآمدی ایل این جی کی مد میں 515 ارب 28 کروڑ روپے ادا کرنا ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر نے پی ایس او کو 189ارب روپے جبکہ پی آئی اے نے 29 ارب 25 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ ذرائع پی ایس او نے بتایا کہ ایکسچینج ریٹ کے فرق کی مد میں واجبات 57 ارب 31 کروڑ روپے ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ایس او نے مقامی ریفائیرز اور درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی مد میں ادائیگی بھی کرنا ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ایس او نے متعلقہ وزارتوں سے 50 ارب روپے واجبات کی رقم مانگ لی ہے۔ جبکہ گردشی قرضوں کا بحران پی ایس او کے منافع کو نمایاں طور پر متاثر کررہا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper
epaper today
Multan news
Pakistan
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Essay women day
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
نیوز
pakistan news about girl
russia news today. mlb lockout news
پیٹرولیم مصنوعات
پی ایس او
مالی بحران برقرار
پی ایس او کا مالی بحران برقرار
مقامی ریفائیرز
سوئی نادرن گیس کمپنی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.