"حسن ابدال میں پولیس مقابلہ: عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا بازیاب"
"حسن ابدال میں پولیس مقابلہ: اغوا کار فرار، انتظار پنجوتھا بخیریت بازیاب"
حسن ابدال میں پولیس مقابلہ، مبینہ اغوا کار عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار حسن ابدال میں پولیس مقابلے کے بعد مبینہ اغوا کار پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے مغوی وکیل انتظار پنجوتھا کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق اٹک پولیس نے حسن ابدال میں ناکہ بندی پر مشکوک گاڑی کو روکا ۔ تو گاڑی میں سوار اغوا کاروں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ترجمان نے بتایاکہ گاڑی میں اغوا کار گینگ ایک شخص کو اغوا کر کے لے جا رہے تھے،۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر اغوا کار مغوی اور گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے مغوی انتظار پنجوتھا کو بخیریت تحویل میں لے لیا ۔ اور بازیاب مغوی کی شناخت انتظار پنجوتھا کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق مغوی انتظار پنجوتھا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بھی ہیں۔ یکم نومبر کو اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
Pakistan
Hindi news
latest news
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
today news in urdu
afghanistan news
russia news today. mlb lockout news
عمران خان
حسن ابدال
پولیس مقابلہ،
انتظار پنجوتھا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.