"اسموگ کی شدت، لاہور میں تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند کرنے کی تجویز"
"لاہور میں اسموگ کی وجہ سے اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پیش"
اسموگ‘ تعلیمی ادارے ہفتے میں 3 دن بند کرنے کی تجویز اسموگ کے باعث لاہور میں جمعے، ہفتے اور اتوار کو اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسموگ کے تدارک کے لیے صوبائی دارالحکومت لاہور میں جمعے، ہفتے اور اتوار کو تمام تعلیمی ادارے بند کرنے اور گلبرگ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بھی گرین لاک ڈاؤن لگانے کے لیے تجاویز تیار کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق شملہ پہاڑی کے بعد گلبرگ، لبرٹی، ایم ایم عالم روڈ اور مین مارکیٹ کا علاقہ بھی گرین لاک ڈاؤن کی فہرست میں شامل کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری ماحولیات سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو تجاویز دیں گے۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث لاہور میں اسکول ایک ہفتے کےلیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اسموگ کے باعث لاہور میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹیاں ہوں گی۔ ایک ہفتے کیلئے پانچویں جماعت تک اسکولوں میں چھٹی ہوگی۔ لاہور میں نرسری سے پانچویں جماعت تک اسکولز بند رہیں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
news baithak
news today
today news paper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
Pakistan news
India
Hindi news
latest news
news headlines
headlines
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
Pakistan Today
پاکستان نیوز
bbc news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
abc news
google news
میڈیا رپورٹ
تعلیمی ادارے.
اسکول ایک ہفتے کےلیے بند
سرکاری اور نجی اسکولوں میں چھٹیاں
اسکولز بند رہیں گے
تبصرے
Please keep the discussion respectful.