"حکومت نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک اور شرط پوری کردی، سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان منظور"
"آئی ایم ایف قرض پروگرام کی شرط پوری، حکومت نے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان ای سی سی میں منظور کرلیا"
حکومت کی آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک اور شرط پوری حکومت نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کی ایک اور شرط پوری کردی۔ رواں مالی سال کیلئے سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان ای سی سی میں منظور کرلیا۔ حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق گردشی قرض میں اضافے کا بہاؤ کم کرکے 36 ارب روپے تک لایا جائے گا۔ گزشتہ مالی سال کا گردشی قرض دو ہزار 393 ارب روپے ہوگیا۔ آئی ایم ایف کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ گردشی قرض دو ہزار 310 ارب روپے سے بڑھنے نہیں دیا جائے گا۔ رواں مالی سال گردشی قرض میں ایک ہزار 77 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔ جس میں کمی کیلئے بروقت بجلی ٹیرف میں اضافہ۔ لائن لاسز اور سبسڈی میں کمی کی جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان سے گردشی قرض بڑھنے سے روکا جائے گا۔ جس طرح مالی سال دو ہزار بائیس میں 27 ارب کا اضافہ اور دو ہزار تئیس میں 57ستاون ارب روپے کا اضافہ روکا گیا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
epaper
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
آئی ایم ایف
رواں مالی سال
آئی ایم ایف قرض پروگرام
ای سی سی
گردشی قرض
سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.