"حالیہ قانون سازی پر جے یو آئی کا موقف: حکومت کی وعدہ خلافی کا الزام"
"جے یو آئی کا حالیہ قانون سازی پر سخت ردعمل: حکومت کی فسطائیت پر تنقید"
حالیہ قانون سازی ہمارے ساتھ حکومت کی وعدہ خلافی ہے، ترجمان جے یو آئی پارلیمنٹ میں ہونے والی نئی قانون سازی کے بعد جمعیت علماء اسلام اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی بیٹھک لگی۔ جس میں 26 ویں آئینی ترمیم اور حالیہ قانون سازی پر مشاورت کی گئی۔ 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد حالیہ قانون سازی کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے تحریک انصاف کے رہنماوں نے ملاقات کی جن میں اسد قیصر، فیصل چوہدری اسلم غوری اور حسین یوسفزئی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سیاسی و پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ حکومت نے گزشتہ روز قانون سازی کرکے فسطائیت کی انتہا کر دی ہے۔ اور اپوزیشن کو جان بوجھ کر اشتعال دلایا جا رہا ہے۔ نئی قانون سازی کرکے حکومت نے نا صرف چھبیسویں ترمیم کا حلیہ بگاڑ دیا بلکہ وعدہ خلافی بھی کی ہے۔ اسلم غوری نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے حالیہ رویے کو بھی جمہوریت کے منافی قرار دیا اور کہا کہ مولانا واپس آکر پی ٹی آئی سے پھر ملاقات کریں گے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
epaper
epaper today
city news
Multan news
breaking news
news bulletin
news headlines
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
پارلیمنٹ
قانون سازی
26 ویں آئینی ترمیم
ترجمان جے یو آئی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.