"آئی ایم ایف کی پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز، 70 روپے لیوی بڑھانے کا امکان"
"پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات: پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس اور لیوی میں اضافے کی تجویز"
آئی ایم ایف کی پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات شروع ہوگئے ہیں اور پہلے روز ٹیکنیکل سطح پر بات چیت ہوئی ۔ جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) عائد کرنے کے علاوہ لیوی بھی 70 روپے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کی ٹیم ناتھن پورٹر کی سربراہی میں پاکستان پہنچی اور پہلے دن ٹیکنیکل سطح پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف ٹیم سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور وزارت توانائی کے حکام نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کے اہداف میں کمی کو پورا کرنے پر بات چیت ہوئی، اس کے علاوہ انرجی سیکٹر کی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی عائد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس وقت صفر جی ایس ٹی عائد ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 60 روپے فی لیٹر پیٹرولیم لیوی وصول کی جا رہی ہے، جسے بڑھا کر 70 روپے کرنے کا امکان ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak
baithak news
news baithak
news today
epaper
Multan news
India
Hindi news
breaking news
news bulletin
news headlines
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
fox news
abc news
google news
آئی ایم ایف
پیٹرولیم مصنوعات
پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ
پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس
مذاکرات شروع
ٹیکنیکل سطح
جی ایس ٹی عائد
تبصرے
Please keep the discussion respectful.