پاکستان ریلوے میں تاخیر اور سہولتوں کی کمی، مسافر پریشان
پاکستان ریلوے کی حالت زار: ٹرینوں کی تاخیر اور سہولتوں کی کمی
پاکستان ریلوے مسافروں کیلیے زحمت بن گیا پاکستان ریلوے مسافروں کے لیے زحمت بنتا جا رہا ہے،۔ سہولیات ناپید ہونے سے سفر کرنے والوں کی جانب سے شکایات کے انبار لگ گئے۔ جدید آلات اور نظام کے باوجود پاکستان ریلوے وقت پر ٹرینوں کی آمدورفت تاحال یقینی نہیں بنا سکا ہے۔ پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی تمام ایکسپریس ٹرینوں میں موجود مسافر شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ اسی طرح موبائل چارجنگ کی سہولت نہ ہونے سے مسافروں کا عزیزواقارب سے رابطہ منقطع رہتاہے۔ کھانے پینے کی اشیا اور، زاد سفر بھی جواب دے گئے جب کہ اسٹیشنوں پر 3 سے 4 دن پرانی روٹیوں کو پانی لگاکر تازہ کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی مسافر اشیا کی منہ مانگی قیمت ادا کرنے پر مجبور ہیں جب کہ بڑی تعداد یہ قیمت ادا کرنے سے قاصر ہے۔ ریلوے کی حالت درست کرنے کے لیے بڑی سرجری کی ضرورت ناگزیر ہوگئی ہے۔ آج بھی کراچی سے فیصل آباد صبح 6 بجے پہنچنے والی رحمان بابا 3 گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔ دریں اثنا اندرون پنجاب اسموگ کی وجہ سے بھی ٹرینیں سست روی کا شکار ہیں۔ تمام روٹس کی ٹرینیں 3 سے 4 گھنٹے تاخیر کے ساتھ پہنچنے لگی ہیں۔ پشاور سے کراچی جانے والی تمام ٹرینوں کے مسافروں کو شدید کوفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ٹرینوں میں موبائل چارجنگ سہولت بھی مسلسل خرابی کا شکار ہے۔ ہر ٹرین تاخیر ہونے کی وجہ سے نظام مفلوج دکھائی دیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
news baithak
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
city news
Multan news
breaking news
news headlines
نیوز Pakistan news
Editorial
Magazine News
Multan Urdu News
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
abc news
google news
پاکستان ریلوے
مسافروں کیلیے زحمت
جدید آلات
ٹرینوں کی آمدورفت
مسافر شدید مشکلات کا شکار
موبائل چارجنگ
نظام مفلوج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.