بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کی، جلد اہم خبر متوقع
حکومت سے مذاکرات جاری ہیں، بیرسٹر گوہر کا اعلان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے حکومت سے مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حوالے سے جلد کوئی خبر آئے گی۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف اور بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے تک مشاورت کی۔ ملاقات کے دوران اسلام آباد میں احتجاج کے معاملے پر مشاورت کی گئی۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں عمران خان سے ملاقات کرنے کے بعد واپس روانگی کے دوران بیرسٹر گوہر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات جاری رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔ صحافی نے پوچھا کہ مذاکرات کے حوالے سے کچھ بتادیں ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ جی اس پر آپ کو ان شااللہ جلد بتائیں گے، ہاں وہ چل رہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
today news paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
latest news
breaking news
news bulletin
news headlines
بیٹھک
نیوز Pakistan news
Urdu News
Editorial
Magazine News
Urdu Magazine
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
abc news
پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف
بیرسٹر گوہر
چیئرمین بیرسٹر گوہر
بانی پی ٹی آئی عمران خان
چیئرمین پی ٹی آئی
حکومت سے مذاکرات
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف
اڈیالہ جیل راولپنڈی
تبصرے
Please keep the discussion respectful.