ایئر کراچی: کراچی کی نئی ایئرلائن کی رجسٹریشن مکمل، جلد آغاز متوقع
کراچی کی تاجر برادری نے ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئرلائن شروع کرنے کا اعلان
تاجروں کا جلد نئی ایئرلائن ’ایئر کراچی‘ متعارف کرانے کا اعلان کراچی کی تاجر برادری نے نئی ایئر لائن لانے کا اعلان کردیا،۔ ایئر کراچی کے نام سے نئی ایئر لائن جلد متعارف کروائی جائے گی۔ معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر کا کہنا ہے کہ نئی ایئرلائن کے نام ایئر کراچی کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ کرلیا ہے۔ جبکہ ایئرلائن کے لائسنس کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست دے دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سدرن کمانڈر ایئر وائس مارشل عمران کو ایئر کراچی کا چیف آپریٹنگ افسر (سی او او) مقرر کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایئر لائن کے لیے 3 طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایئر کراچی میں عقیل کریم ڈھیڈی، عارف حبیب، ایس ایم تنویر، بشیر جان محمد، خالد تواب، زبیر طفیل اور حمزہ تابانی شراکت دار ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
city news
Multan news
India
breaking news
news headlines
Editorial
Magazine News
Current Affairs
پاکستان نیوز
bbc news
afghanistan news
fox news Ukraine
abc news
نئی ایئرلائن
ایئر کراچی نئی ایئر لائن جلد متعارف
معروف کاروباری شخصیت حنیف گوہر
عقیل کریم ڈھیڈی
عارف حبیب
سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان
رجسٹرڈ
تبصرے
Please keep the discussion respectful.