اسلام آباد احتجاج میں دونوں طرف سے غلطیاں ہوئیں: گورنر پنجاب کا بیان
اسلام آباد احتجاج میں دونوں اطراف کی غلطیوں پر گورنر پنجاب کا اہم موقف
اسلام آباد احتجاج ‘ غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں، گورنر پنجاب پنجاب کے گورنر سردار سلیم نے کہا ہے کہ اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں طرف سے ہوئیں۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں گورنر پنجاب سردار سلیم نے کہا کہ اسلام آباد میں ساری چیزیں ہی غلط ہوئیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخواہ سارے حکومتی وسائل کے ساتھ اسلام آباد آ جائیں یہ غلط ہے۔ میرے خیال میں اسلام آباد احتجاج میں غلطیاں دونوں اطراف سے ہوئی ہیں۔ اس سارے معاملے میں رینجرز اور پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ وفاقی کابینہ کو بھی جس طریقے سے معاملے کو حل کرنا چاہیے تھا اس طرح نہیں کیا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ مظاہرین کا اسلام آباد تک پہنچنا پولیس اور پنجاب حکومت کی بڑی ناکامی ہے۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ ہمیشہ سے ورکرز کو اسلام آباد لے جا کر ایسے ہی چھوڑ دیتی ہے۔ اگر پی ٹی آئی ورکرز بڑی تعداد میں ڈی چوک پہنچ جاتے تو حالات بہت خراب ہوجاتے۔ جس طریقے سے مظاہرین کو منتشر کیا گیا وہ بہت اچھا ہوا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
news baithak
news today
today news paper
newspaper
epaper
epaper today
Pakistan news
India
latest news
news bulletin
news headlines
بیٹھک نیوز
نیوز Pakistan news
Editorial
Essay women day
Pakistan Urdu News
Pakistan Today
نیوز
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
fox news
google news
پی ٹی آئی
وفاقی کابینہ
گورنر پنجاب
وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ
اسلام آباد احتجاج
پنجاب کے گورنر سردار سلیم
تبصرے
Please keep the discussion respectful.