اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اچھی پالیسیوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں
اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں: وزیراعظم شہباز شریف 27 گھنٹے کے دورہ سعودی عرب سے واپسی پر بغیرآرام کیے وزیراعظم شہباز شریف ایف بی آر کے جائزہ اجلاس میں پہنچ گئے۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ شوگر انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔ وزیراعظم کو بریف کیا گیا کہ چھوٹے کاروباروں کی ڈیجیٹل انوائسنگ کیلئے موبائل فون ایپلی کیشن اس مہینے کے آخر تک سامنے آجائے گی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کا کام 31 دسمبر 2024 تک مکمل کرنے کے علاوہ سیمنٹ انڈسٹری کی ویڈیو اینالیٹکس جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومت کی اہم معاشی اصلاحات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ اچھی پالیسیوں اور بروقت فیصلوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
اردو اخبار-Urdu News Paper
Multan news
breaking news
news bulletin
head lines
نیوز Pakistan news
Urdu News
Essay women day
Magazine News
Urdu Magazine
Multan Urdu News
bbc news
today news in urdu
afghanistan news
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
ایف بی آر
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف
ڈیجیٹائزیشن
اچھی پالیسیوں
اہم معاشی اصلاحات
تبصرے
Please keep the discussion respectful.