"ایف بی آر نے شادی ہال پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا"

"ایف بی آر نے شادی ہال پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کر دیا"

"شادی ہال مالکان کے لیے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ"

ایف بی آر نے شادی ہال پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا ایف بی آر نے شادی ہال پر ود ہولڈنگ ٹیکس لاگو کردیا ہے۔ ایف بی آر حکام سے شادی ہال ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ہوئی ۔ جس میں شادی کی تقریبات پر 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کرنے پر شادی ہال مالکان اور ایف بی آر میں معاملات طے پاگئے۔ اس حوالے سے صدر شادی ہال ایسوسی ایشن رانا رئیس کا کہنا تھا کہ شادی ہال پر تقریب کرنے پر پارٹی سے 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لیا جائیگا،۔ ود ہولڈنگ ٹیکس لینے کا فیصلہ ایف بی آر حکام کی ہدایت کے تحت کیا گیا۔ رانا رئیس کا کہنا تھا کہ شادی ہال کے کرائے کے علاوہ 10 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس وصول کیا جائیگا۔ ، ودہولڈنگ ٹیکس کی رقم کا شادی ہال مالکان سے کوئی تعلق نہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.