"پنجاب حکومت کا پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ"
"پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن، غیر رسمی معیشت کو رسمی بنانے کی کوشش"
پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ پنجاب حکومت نے پلاسٹک انڈسٹری کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کرلیا۔. پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ پلاسٹک پروڈیوسرز، سپلائرز، کلیکٹرز اور ری سائیکلرز کی رجسٹریشن آن لائن کی جائےگی۔ ،بذریعہ رجسٹریشن پلاسٹک کی سپلائی سائیڈ کو غیر رسمی معیشت سےنکال کرمکمل طور پر رسمی معیشت کا حصہ بنانامقصود ہے۔ مریم اورنگزیب کےمطابق پچھترمایکرون سے کم حجم والے پولیتھین بیگز کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے۔ محکمہ تحفظ ماحول نے نو پلاسٹک تھیلے بنانے والی فیکٹریوں کو خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیے۔ اینٹی پلاسٹک اسکواڈز پلاسٹک تھیلوں پرپابندی کے نفاذ کے لیے فوڈ پوائنٹس، مارکیٹوں اور دکانوں کا معائنہ کر رہے ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے کے لیےپلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
epaper
epaper today
Multan news
breaking news
news bulletin
Editorial
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
پاکستان نیوز
afghanistan news
fox news Ukraine
google news
پنجاب حکومت
نوٹس جاری
مریم اورنگزیب
خلاف ورزی
محکمہ تحفظ ماحول
ماحولیاتی آلودگی
پلاسٹک انڈسٹری
سینئر وزیر مریم اورنگزیب
رجسٹریشن پلاسٹک
اینٹی پلاسٹک اسکواڈز
ری سائیکلرز
رجسٹریشن آن لائن
رسمی معیشت
پلاسٹک پروڈیوسرز
پلاسٹک بیگز
تبصرے
Please keep the discussion respectful.