"نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا"
"بجلی کی قیمت میں کمی: نیپرا کا صارفین کیلئے خوشخبری کا اعلان"
صارفین کیلئے خوشخبری، نیپرا نے بجلی سستی کرنے کا اعلان کر دیا نیپرا نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔ نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔ جس کے تحت صارفین کو ریلیف اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیاہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 1 روپے 1پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی۔ نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی۔ فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے 100 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہو گا۔ لائف لائن صارفین کے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔ دوسری جانب نیپرا نے بجلی صارفین کیلئے ونٹ پیکج کی منظوری بھی دیدی ہے۔ ونٹرپیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گے۔ وفاقی حکومت کی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اورویلنگ صارفین کوشامل نہیں کیا گیا تھا۔ ونٹرپیکج کےتحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہو گی۔ نیپرا کے مطابق گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11روپے 42 پیسےفی یونٹ بچت ہو گی۔ گھریلوصارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔ صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5روپے 72پیسے فی یونٹ بچت ہوگی۔ صنعتی صارفین کو زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہو گی۔ ونٹر پیکج کی میعاد 3 ماہ دسمبر تا فروری تک ہوگی، ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
India
latest news
breaking news
news bulletin
Editorial
Essay women day
Magazine News
Pakistan Urdu News
Multan Urdu News
Pakistan Today
pakistan news about girl
fox news Ukraine
russia news today. mlb lockout news
google news
بجلی صارفین
نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت
ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ
بجلی سستی
نیپرا
لائف لائن صارفین
ڈسکوز
و خوشخبری
درخواست جمع
چارجنگ اسٹیشنز
ونٹرپیکج
تبصرے
Please keep the discussion respectful.