"حکومت کا حج آپریشن نجی شعبے کو سونپنے کا منصوبہ، 2025 میں عملدرآمد کا امکان"

"حکومت کا حج آپریشن نجی شعبے کو سونپنے کا منصوبہ، 2025 میں عملدرآمد کا امکان"

"حکومت 2025 میں حج آپریشن نجی کمپنیوں کو سونپنے کا ارادہ رکھتی ہے"

حکومت کا حج آپریشن نجی شعبے کو سونپنے کا منصوبہ تیار سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کو آگاہ کیا گیا ہے کہ حکومت حج انتظامات سے مرحلہ وار علیحدگی اور ممکنہ طور پر رواں سال 2025 میں حج آپریشن کا انتظام نجی کمپنیوں کو سونپنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ بات سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر ذوالفقار حیدر نے سینیٹ کی کمیٹی کو حکومت کی اگلی حج اسکیم کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتائی۔ قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کا اجلاس سینیٹر عطااللہ رحمٰن کی زیر صدارت منعقد ہوا،۔ جس میں نجی حج آپریٹرز اور وزارت مذہبی امور کے حکام کے درمیان ٹور آپریٹرز کو مختص کوٹہ پر گرما گرم بحث ہوئی۔ ٹور آپریٹرز نے الزام عائد کیا کہ حکومت ان کے کاروبار کو نقصان پہنچانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ، ڈاکٹر ذوالفقار حیدر نے کہا کہ حکومت ممکنہ طور پر 2025 سے حج آپریشنز کا پورا انتظام نجی کمپنیوں کو منتقل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
شیئر کریں: Facebook WhatsApp X

تبصرے

Please keep the discussion respectful.

0 تبصرے
No comments yet. Be the first to share your thoughts.

Your comment will appear after moderation.