"شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن 29 دن بعد بحال"
"شام میں باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد بین الاقوامی فضائی آپریشن کی بحالی"
29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال بشار الاسد کے ملک چھوڑنے اور باغی حکومت کے قبضے کے 29 دن بعد شام کا بین الاقوامی فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ دوحہ سے پہلی پرواز آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے دمشق پہنچی۔ جبکہ دمشق سے دوپہر 11 بجکر 43 منٹ پر شامی سرکاری ایئر لائن کی پرواز شارجہ کیلئے روانہ ہوئی ہے۔ شام میں احتجاج کرنے والے باغی گروپ نے 9 دسمبر کو دمشق پر چڑھائی کر کے ملک کا کنٹرول حاصل کر لیا تھا۔ اور اسی روز سابق صدر بشار الاسد ملک سے فرار ہوگئے تھے۔ باغی حکومت نے دمشق اور حلب ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن اور ملک کی فضائی حدود بند کر دی تھی۔ شام کی نئی انتظامیہ نے 15 دسمبر کو ملک کی فضائی حدود تو کھول دی تھی ۔ تاہم دمشق اور حلب ایرپورٹ پر پروازیں جلد بحال کرنے کا کہا تھا۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
News
baithak news
today news paper
newspaper
اردو اخبار-Urdu News Paper
epaper today
city news
Multan news
Hindi news
breaking news
headlines
Essay women day
Magazine News
Multan Urdu News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
afghanistan news
fox news
google news
فضائی آپریشن بحال
بشار الاسد
باغی حکومت
شام میں احتجاج
ملک سے فرار
سابق صدر بشار الاسد
شام کی نئی انتظامیہ
دمشق پر چڑھائی
فضائی حدود بند
تبصرے
Please keep the discussion respectful.