کینیڈا قیامت تک امریکا کا حصہ نہیں بنے گا : جسٹن ٹروڈو کا بیان
جسٹن ٹروڈو نے مسترد کیا: کینیڈا کبھی امریکا کا حصہ نہیں بنے گا
کینیڈا قیامت تک امریکا کا حصہ نہیں بنے گا، جسٹن ٹروڈو کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کو امریکا کی 51ویں ریاست بنانے کی تجویز کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’قیامت تک اس بات کا کوئی امکان بھی نہیں ہے کہ کینیڈا، امریکا کا حصہ بن جائے گا‘۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں کہا کہ ہمارے دونوں ممالک (امریکا اور کینیڈا) میں کارکن اور برادریاں ایک دوسرے کے سب سے بڑے تجارتی اور سیکیورٹی پارٹنر ہونے کی وجہ سے فائدہ اٹھاتی ہیں۔ یاد رہے کہ مار لاگو میں خطاب کے دوران نومنتخب امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ کینیڈا پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی طاقت استعمال کرنے پر غور کر رہے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا تھا کہ نہیں، ہم ’اقتصادی طاقت‘ استعمال کریں گے، کیونکہ کینیڈا اور امریکا ایک ہوجائیں تو عظیم مملکت بن جائے گی۔ یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
baithak
baithak news
news baithak
news today
today news paper
epaper
epaper today
Pakistan news
Pakistan
breaking news
بیٹھک
Urdu News
Editorial
Magazine News
Current Affairs
bbc news
pakistan news about girl
today news in urdu
afghanistan news
fox news
abc news
google news
ڈونلڈ ٹرمپ
فوجی طاقت
غیر ملکی خبر رساں ادارے
جسٹن ٹروڈو
کینیڈا کے وزیر اعظم
کینیڈا قیامت
امریکا اور کینیڈا
تبصرے
Please keep the discussion respectful.